علیحدہ صوبے کے قیام کے حوالے سے حکمرانوں نے تمام وعدے بھلا دیئے:تحریک صوبہ

January 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ملک سجاد ڈوگر نے کہا ہے کہ علیحدہ صوبے کے قیام کے حوالے سے حکمرانوں نے اپنے تمام وعدے بھلا دیئے ہیں اوردیگر جماعتوں کی طرح اس خطے کی عوام سے دھوکہ دہی کی مرتکب ہوئے ہیں،مگر ہم اس خطے کے عوام کی آواز بن کر علیحدہ صوبہ کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے اورعلیحدہ صوبہ کے قیام کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے خطے میں موجود صوبے کے قیام کے حوالے سے جدوجہدکرنے والی تمام تنظیموں کو ایک نقطے پر متحد ہونا ہوگا۔