گپی گیروال کی مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

انٹرٹینمنٹ
January 22, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

گبپ گریوال پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

بھارتی اداکار و گلوکار گپی گریوال نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر مہوش نے بھی مثبت ردعمل دے دیا۔

ایک انٹرویو میں گپی گریوال نے مہوش حیات کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی تعریف کرتے ہوئے اُن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

مہوش حیات نے پاکستان آنے والے بھارتی اداکار کا خیر مقدم کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان کی فلموں اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔


گپی گریوال نےمہوش کا شکریہ ادا کیا۔

پیر کے روز پاکستان پہنچنے والے بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال نے سکھوں کے مذہبی مقام گردوارہ ننکانہ صاحب اور گردوارہ پنجہ صاحب پر حاضری دی اور پاکستان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجابی فلم ’کیری آن جٹا‘ سے شہرت پانے والے گپی گریوال واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچے تھے جہاں حکومتی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

اداکار و گلوکار گبی گریوال اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں وزیر اعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا دورہ ممکن بنانے کے اور خاطر خواہ انتظامات کرنے پر اظہار تشکر کرتے نظر آرہے ہیں۔