میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن نے سابق تفتیشی افسر شبیر لغاری کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔
کمیشن نے سوال اٹھایا کہ آپ کو وہاں صرف ایک گملے کے ٹکڑے پر خون ملا، آپ کو یہ عجیب نہیں لگا؟ آپ کو نہیں لگا کہ ہوسکتا ہے کہیں اور سے لاش لاکر پھینکی گئی ہو؟
کمیشن نے سوال کیا کہ ایسی تفتیش پر آپ کو کبھی افسوس ہوتا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر شبیر لگاری کا کہنا تھا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے۔
کمیشن نے سوال کیا کہ آپ نے جو فوٹیجز اکٹھی کی ہیں، ان کی کیا قانونی حیثیت ہے؟ آپ تفتیشی افسر ہیں، بتائیں کونسا جج ان کو تسلیم کرے گا؟
جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ کمیشن کو تھانا فیروزآباد اور گلستان جوہر کے سیل شدہ روزنامچے فراہم کیے گئے۔ بدقسمتی سے روزنامچہ فراہمی سے قبل بیانات ریکارڈ کیے جاچکے تھے۔
کمیشن نے کہا کہ تھانوں کے روزنامچے سیل حالت میں فوکل پرسن کو واپس کیے جاتے ہیں۔