ہاتھ سےمحروم گالفر نے پہلی بار میں گول کر دیا

January 22, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایک ہاتھ سے محروم کینیڈین امیچر گالفر لورینٹ ہرٹباس نے ہول ان ون (ایک اسٹروک میں گیند ہول میں پہنچاکر) کرکے سب کو حیران کردیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والے پروفیشنل گالفرز ایسوسی ایشن (پی جی اے) ٹور میں کینیڈا کے ایک ہاتھ سے محروم گالفر لورینٹ ہرٹباس نے چوتھے ہول پر 151 یارڈز کی شاٹ لگائی جو سیدھی ہول میں پہنچ گئی۔

گالفر لورینٹ ہرٹباس کےاس کارنامے کو دیکھ کر وہاں موجود پروفیشنل گالفرز بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

واضح رہے کہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے لورینٹ ہرٹباس پیدائشی طور پر دائیں ہاتھ سے معذور ہیں۔

لیکن انہوں نے معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بنایا اور بھرپور انداز میں اپنے کھیل کو جاری رکھا۔

لورینٹ ہرٹباس کے مطابق وہ 11 سال کی عمر سے گالف کھیل رہے ہیں جب کہ وہ ہاکی اور بیس بال بھی کھیلتے رہے ہیں۔