ملک اختر حسین ملانہ نائب صدرعوامی تحریک جنوبی پنجاب زون مقرر

January 26, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب زون کی تنظیم نو کے سلسلے میں ملک اختر حسین ملانہ کو جنوبی پنجاب زون میں نائب صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین ،سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری نے ملک اختر حسین ملانہ کو مبارکباد دی ہے ۔