آرڈی اےکا خالی پوسٹوں پربھرتی کی اجازت کیلئے پنجاب حکومت خط

January 27, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے میں منظور شدہ پوسٹوں پر ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر پنجاب حکومت سے بھرتیوں کی ا جازت کیلئے لکھ کر بھجوا دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق اس وقت آرڈی اے میں پچھلے کئی سالوں سے منظورہ شدہ پوسٹوں کے مقابلے میں آدھی سے بھی زیادہ پوسٹیں خالی پڑی ہیں جن میں ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل دونوں طرح کی پوسٹیں شامل ہیں ، شعبہ بلڈنگ کنٹرول، اسٹیٹ مینجمنٹ اور پلاننگ میں افسران اور انسپکٹروں کی بہت زیادہ پوسٹیں خالی ہونے کے باعث بری طرح سے ادارے کا کام متاثر ہو رہا ہے ، بعض پوسٹوں پر ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں کے افسران کی خدمات مستعار لی گئی ہیں ، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس خالد جاوید گورایہ نے اس حوالے سے بتایا کہ خالی پوسٹوں پر بھرتی کی اجازت کیلئے وزارت ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ کو لکھ کر بھجوا دیا گیا ہے ، گریڈ سترہ کی پوسٹوں پر بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہو گی۔