رینکنگ ٹینس مقابلے آج ہونگے

January 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسم کی غیریقینی صورتحال کے باعث اسلام آباد ٹینس ایسو سی ایشن منگل کو ہونے والے فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے ملتوی کردیئے، اب یہ میچز بدھ کو ہوں گے۔ ایونٹ کے ویمنز فائنل میں سارہ محبوب اور سارہ منصور کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ مینز سنگلز کے پہلے رائونڈ کا بھی آغاز بدھ کو ہوگا۔ عقیل خان ٹاپ سیڈ، مزمل مرتضی نمبر دو سیڈ اور شہزاد خان نمبر تین سیڈ ہوں گے۔