احد رضا میر کی کتوں کے ساتھ والہانہ محبت

February 01, 2020

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر کا کہنا ہے کہ انہیں جانوروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نے اپنے آن ایئر ڈرامے’ یہ دل میرا‘ کے پس پردہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ایک کتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔


انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’انہیں جانوروں کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’آپ سب کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آپ کی محبت کے بدلے میں جانور آپ کو کتنی محبت دیتے ہیں۔‘

ڈرامہ ’عہد وفا‘ میں احد رضا میر ’زورو‘ کے ہمراہ

انہوں نے کتوں کے ڈر و خوف میں مبتلا مداحوں کو مشورہ دیا کہ ’اگر وہ کتوں سے خوفزدہ ہیں تو انہیں تھوڑا سا جانیں، اور اس خوف سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کریں۔


واضح رہے کہ احد رضا میر اکثر پالتو کتوں کی تصویر شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔ اس سے قبل ڈرامہ عہد وفا میں سابق ڈی جی ISPR میجر جنرل آصف غفور کا پالتو کتا ’زورو‘ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔