• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی آئی ایس پی آر کا پالتو کتا زورو سوشل میڈیا پر مقبول


ڈی جی آئی ایس پی آر کا پالتو کتا زورو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہا ہے۔

View this post on Instagram

Play time

A post shared by Zoro (@zoro_retriever) on


زورو نامی تھائی کتا میجر جنرل آصف غفور کا پالتو کتا ہے جس کی عمر 2 سال ہے۔ زورو غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل ہے۔


زورو اس سے قبل بھی کافی ایوارڈز  اپنے نام کر چکا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور متعدد بار ’زورو‘ کی ویڈیوز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر چکے ہیں۔

نجی چینل سے آن ائیر ہونے والے آئی ایس پی آر کے ڈرامے میں باقی کرداروں کے ساتھ ساتھ زورو نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنے مداحوں میں اضافہ کیا۔

ڈرامے میں احد رضا میر اور زورو کی آپس میں اُنسیت دکھائی گئی ہے۔


کاسٹ میں شامل اداکاروں کی جاندار اداکاری کو سراہا جا رہا ہے وہیں زورو نے بھی سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

زورو کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ نے ٹی وی اسکرین پر آتے ہی دھوم مچا دی اور انسٹا گرام پر زورو کے فالوورز کی تعداد یک دم بڑھ گئی ہے اور 8 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جن میں اضافہ بدستور جاری ہے۔


زورو کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میجر جنرل آصف غفور اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے صرف ایک اکاؤنٹ کو فالو کرتے ہیں اور وہ اکاؤنٹ زورو کا ہے۔

تازہ ترین