چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی رخصت پر چلے گئے

February 01, 2020

چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی رخصت پر چلے گئے

فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے چیئرمین شبر زیدی رخصت پر چلےگئے، ان کی جگہ نوشین امجد کو اضافی چارج دے دیا گیا۔

شبر زیدی کی رخصت کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا جبکہ نوشین امجد جاوید کو چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شبر زیدی کا طبی بنیادوں پر پھر رخصت پر جانے کا امکان

نوٹیفکیشن میں چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی چھٹی کا دورانیہ نہیں بتایا گیا ۔

شبر زیدی کی رخصت کا اطلاق 31جنوری 2020 سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر طبیعت ناساز ہونے کے باعث رخصت پر گئے ہیں۔