بلوچستان منی اولمپکس گیمز ہزاروں کھلاڑیوں کی شرکت

February 04, 2020

17ویں بلوچستان منی اولمپکس گیمز کامیابی کے ساتھ ختم ہوئے۔ جس میں باکسنگ، ریسلنگ، جمناسٹک، سائیکلنگ، رسہ کشی، فٹ بال، فٹ سال کراٹے، ورشو، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، رالفل شوٹنگ، شوٹنگ والی بال، کبڈی، رگبی، ایتھلیٹکس، تائی کانڈو جاپانی کراٹے، باڈی بلڈنگ، باسکٹ بال، ویٹ لفٹنگ، جوڈو، میراتھن ریس، اسنوکر ، بزکشی ڈاٹ، آرچری، فیسنگ، کک باکسنگ میں تین ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

بلوچستان منی اولمپکس گیمز کے بانی عطا محمد کاکڑ نے گیمز کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت کی ۔ مراتھن ریس میں علی نواز مینگل نے اول پوزیشن حاصل کی۔ باکسنگ میں تاج گل، جلال دین شاہ رخ، ببرک شاہوانی، سلیمان فرمان شاہ، سید زبیر تاج گل کاکڑ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جمٹاسٹک میں عبدالرزاق، اسامہ، عنایت اللہ اور علی احمد نے اول پوزیشن حاصل کی۔

رسہ کسی میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ریسلنگ میں رافع شاہ، عبدالقدوس، محمد امجد، نثار احمد اور عبدالخالق نے پہلی پوزیشن باسکٹ بال میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ نے پہلی سب نے دوسری قلعہ سیف اللہ نے تیسری تائی کانڈو میں احمد شاہ، صابر احمد، عبدالخالق، دادمحمد، سلطان خان، اکبر کاکڑ اور جاوید خان نے پہلی پوزیشن کراٹے میں محمد حسین، عباس علی، امیر محمد، مشتاق احمد، عبدالحمید، مجید خان کاکڑ اور اسماعیل بلوچ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جاپانی کراٹے میں محمد علی، جعفر علی، مشتاق حسین، عباس، محمد مہدی نے پہلی ایتھلیٹکس میں بشیر احمد، اسفند یار ، سمیع اللہ، فقیر محمد، محمد ابراہیم، محمد انور ، علی نواز، شکیل احمد، قیصر خان، عبداللہ، شاہد خان، اسد اللہ عنایت اور شاہ محمد نے پہلی، اسنوکر میں عادل بلوچ نے پہلی سمیع اللہ نے دوسری، باڈی بلڈنگ میں عبدالغفار، احسان اللہ، نوید خان اور نور احمد نے اپنے کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس میں ڈبل میں عمران اور ہدایت نے سنگل میں اکرام اللہ نے پہلی پوزیشن بیڈ منٹن ڈبل میں عامر اور محمد رمضان نے سنگل میں نعمت اللہ نےپہلی۔

سائیکل ریس میں محمد ظفر نے پہلی محمد انوار نے دوسری شوٹنگ والی بل میں کوئٹہ شاہین ریلوے نے پہلی پوزیشن بزکشی میں ملک موسیٰ جان کاکڑ الیون نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈاٹ میں اسلامیہ کالج کوئٹہ نے پہلی پوزیشن آرچری میں کوئٹہ یوتھ نے پہلی، کک باکسنگ میں جمیل خان، سرفرازخان، محمد اجمل، رحمت اللہ ، امام بخش، منصور علی، عطا اللہ، امان اللہ اور فتح محمد نے پہلی، فینسنگ میں بابر، شاہ زیب، غیب اللہ، دوست محمد اور علی رضا نے پوزیشنز حاصل کیں۔

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے 17ویں بلوچستان منی اولمپکس گیمز کو بلوچستان کے کھیلوں کے لئے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، ان کے کوچز اور منتظمین کی حوصلہ افزائی قابل تعریف ہے، گورنر بلوچستان کھلاڑیوں، کوچز، منتظمین اور دیگر میں انعامات تقسیم کئے۔