گورنر بلوچستان کا سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ، ناقص صورتحال پر برہم

February 08, 2020

گورنر بلوچستان کا سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ، ناقص صورتحال پر برہم

گورنر بلوچستان امان اللّٰہ یسین زئی نے سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں اسپتال کی ناقص صورتحال دیکھ کر وہ برہم ہوگئے۔

امان اللّٰہ یٰسین زئی نے کہا کہ کوئٹہ کا سول اسپتال مسائل کی آماجگاہ ہے، جبکہ غیر معیاری ادویات عوام کو نہیں دینی چاہیے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمیں ٹیکس ادا کرنے والوں کو اپنا بچہ سمجھنا ہو گا، کبھی بھی یہ غیر معیاری ادویات اپنے بچوں کونہیں دیں گے اسی طرح عوام کا خیال رکھا جائے۔

انہوںنے کہا کہ عوام کی جان سےکھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبہ میں سول اسپتال سب سے بڑا اسپتال ہے جب یہاں یہ حالت ہے تو باقیوں کا تو اللّٰہ ہی حافظ ہے۔