افضل گورو شہید کی ساتویں برسی آج منائی جارہی ہے

February 09, 2020

افضل گورو شہید کی ساتویں برسی آج منائی جا رہی ہے، جس کی مرکزی تقریب دارالحکومت مظفرآباد کے افضل گورو چوک میں منعقد کی گئی۔

افضل گورو کو بھارت نے 2013 میں عدالتی حکم پر پارلیمنٹ حملہ کیس میں تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی۔

افضل گورو کی ساتویں برسی

افضل گورو کی ساتویں برسی کے موقع پر کشمیریوں نےشاہراہ سرینگر پر مارچ بھی کیا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے افضل گورو شہید کا جسد خاکی تہاڑ جیل سے ورثاء کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو تہاڑ جیل نئی دہلی میں جدوجہد آزادی کی پاداش میں پھانسی دی تھی۔