پوسٹ آفس قصہ خوانی بازار بند ش،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

February 16, 2020

پشاور ( وقائع نگار) قصہ خوانی ٗجہانگیر پورہ اور ملحقہ علاقوں کے عوامی وکاروباری حلقوں نے قصہ خوانی بازار میں واقع پوسٹ آفس کی عارضیبندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ تقریباً چار ماہ سے پوسٹ آفس بند پڑاہے اور اسے عارضی طورپر سوئیکارنو چوک کے نزدیک لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مغربی گیٹ کے اندر منتقل کر رکھا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ محکمہ ڈاکخانہ جات کو بھی مالی نقصان پہنچ رہا ہےجس کی وجہ سے لوگوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ محکمہ ڈاک خانہ جات نے قصہ خوانی کے پوسٹ آفس کو مرمتی کام کی غر ض سے عارضی طورپر بند کر رکھا ہے۔ لیکن تعمیراتی کام کا کچھ پتہ ہی نہیں ہے۔ محکمہ ہذا نے ۔ عوامی حلقوں نے قصہ خوانی پوسٹ آفس کا مرمتی کام فوری طور پر شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوامی مشکلات اور تکالیف کا جلد ازجلد ازالہ ہو انہوں نے ڈی جی پاکستان پوسٹ اور پوسٹ ماسٹر جنرل خیبر پختونخوا کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قصہ خوانی پوسٹ آفس میں فوری طور پر مرمتی کام شروع کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو۔