چھ سالہ لڑکی سے زیادتی کے مجرم کو 50 سال قید

February 17, 2020

لندن ( جنگ نیوز) 1970 کی دہائی میں چھ سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے کے مجرم کو عدالت نے 50 سال کیلئے جیل بھیج دیا۔ لیورپول کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ پرسکاٹ مرسی سائیڈ میں 1970 کی دہائی کے اوائل میں تھامس نیکٹی نے چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تھی ۔ متاثرہ لڑکی نے اپریل 2018 میں پولیس کے سامنے اپنے ساتھ ہونے والی اس زیادتی کا انکشاف انکشاف کیا تھا ۔ ملزم نے عصمت دری کی تردید کی لیکن مقدمے کی سماعت کے بعد اسے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا۔ اس نے پانچ دیگر جرائم کا بھی اعتراف کیا جن میں دیگر دو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔ ان الزامات میں اسے سات سال چھ ماہ قید سنائی گئی ہے۔جج گیری ووڈ ہل نے کہا کہ انھوں نے اس بات کو مدنظر رکھا تھا کہ اس وقت نیکٹی کی عمر 16 سال تھی اور حدود اور طرز عمل کو سمجھنے کیلئے اس کی فیملی پرورش نہیں ہوئی تھی۔عدالت کو بتایا گیا کہ ہڈرز فیلڈ روڈ اور اولڈہم کے دو کیئر ہومز میں نیکٹی کی پرورش ہوئی تھی ۔