قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی بھرپور ٹریننگ

February 17, 2020

قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی بھرپور ٹریننگ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فائیو میں شاندار پرفارمنس کےلیے ٹیموں کی تیاریاں بھی جاندار انداز میں جاری ہیں ۔ قذافی اسٹیڈیم میں لاہورقلندرز اور ملتان سلطانز نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیے ، غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی پریکٹس میں حصہ لیا۔

قذافی اسٹیدیم میں لاہورقلندرز کے کھلاڑیوں نے پہلے فزیکل ٹریننگ کی اور پھر کرکٹنگ اسکلز کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ٹیم ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹرعاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹیم میں شامل مقامی کھلاڑی تو دو ماہ سے ٹریننگ کر رہے ہیں ، اب غیر ملکی بھی ساتھ میں ہیں ، اچھی تیاری ہو رہی ہے۔

دن کے پہلے سیشن میں ملتان سلطانز نے میچ سیناریو میں ٹریننگ کی، آل راؤنڈر روی بوپارہ، ڈیو میڈسین، شاہد آفریدی اور جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا۔

کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد میچ سیناریو میں پریکٹس کی، ملتان کے تجربہ کارآل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے، وہ بھی کرکٹ کو خوب انجوائے کر رہے ہیں، البتہ مینٹورشپ کے لیے ابھی نہیں سوچا۔