نیشنل اسٹیڈیم میں تصویر سے متعلق جواب انتظامیہ دے سکتی ہے، سرفراز احمد

February 18, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفر از احمد کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں میری تصویر سے متعلق جواب مینجمنٹ بہتر دے سکتی ہے ۔ پیر کو کراچی میں اوپن میڈیا سیشن میں میڈیا کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں ان کی تصویر کی عدم موجودگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم میری تصویر ہے یا نہیں۔