ٹاسک فورسزکی کاروائی3لا کھ 67ہزا ر روپے کی ریکوری

February 18, 2020

پشاور( نیوزڈیسک )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے مہم کے دوران مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میںگ ھریلوصارفین سے 3.098 ملین روپے ،کمرشل صارفین سے 0.395 ملین روپے،انڈسٹریل صارفین سے 0.02 ملین روپے ،منقطع شدہ صارفین سے 0.164 ملین روپے ،بجلی چوری پرجرمانہ کی مد میں 0.022 ملین روپے اورمجموعی طورپر 3.679 ملین روپے کی ریکوری کی۔ کاروائی کے دوران 11 کنڈے ہٹائے گئے،18 میٹربقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلئے گئے،16 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،94 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے،5 میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے،100 اور50 کے وی کے 4 ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی19 افراد کے خلاف ایف آئی آرز اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں