ٹڈی دل کا خاتمہ، پاکستان اور بھارت ایک ہوگئے

February 18, 2020

ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے پاکستان اور بھارت ایک ہوگئے، دونوں ملکوں کا صحرائی سرحدوں پرٹڈی دل کے خاتمے کےلیے اسپرے کرنے پراتفاق کیا۔

وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن طارق خان کہتے ہیں کہ ٹڈی دل کے خاتمےکے لیے بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

گزشتہ سال جون سے بھارت کے ساتھ چھ بار رابطہ مذاکرات ہوئے۔

ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے پاکستان پہلی بار تھر سمیت بارڈر پر اسپرے کرے گا۔

اسپرے مئی کے آخر یا جون کےآغاز میں کیے جانے کا امکان ہے۔