• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل پر 85 فیصد تک قابو پالیا، خسرو بختیار

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ٹڈی دل نے 27 سال بعد پاکستان پر حملہ کیا ہے جس پر 85 فیصد تک قابو پالیا گیا ہے، کاشتکار پریشان نہ ہوں، وفاقی کابینہ ٹڈی دل کے خاتمے اور اس کے حملے سے پیدا ہونے والی صورت حال پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

خسرو بختیار اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے قصبہ پپلی پہاڑ میں ٹڈی دل سے بچاؤ کے لئے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت 20 ممالک کو ٹڈی دل کا سامنا ہے، فصلوں کی تباہی کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، پاک فوج سمیت تمام محکمے اس کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں، اگر فوری قابو نہ پایا تو اس کےبرے اثرات مرتب ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نعیم الحق کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین