پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ کے انٹرا پارٹی الیکشن میں شاہین پینل کامیاب

February 20, 2020

بیرن (پ ر) پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں شاہین پینل نے بھرپور کامیابی حاصل کی، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن برائے اوورسیز نے نوٹیفکیشن جاری کردی، جس کے مطابق تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کے صدر رانا شہزاد، سینئر نائب صدر اکبر چوہان، جنرل سیکرٹری راجہ سعید اور ایڈیشنل سیکرٹری ذوالفقار احمد منتخب ہوگئے نو منتخب عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہم انشاء اللہ سوئٹزرلینڈ میں پارٹی کو مضبوط کریں گے، پاکستان کمیونٹی میں اتحاد یکجہتی پیدا کریں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں گے، سوئٹزرلینڈ اور یورپ بھر سے تحریک انصاف کے عہدیداروں کو مبارکباد اور نیک تمنائوں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔