مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

February 20, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق صدر پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے اور ایک اپیل دائر کی گئی ہے اپیل لائرز فائونڈیشن فار جسٹس نامی تنظیم نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی جس میں ہائیکورٹ کے فل بنچ کے فیصلے پر قانونی اعتراض اٹھایا گیا ہے۔