اسٹاک مارکیٹ: ایک روزہ تیزی کے فروخت کا دباؤ، 93 پوائنٹس کی کمی

February 21, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے دوبارہ فروخت کا دبائو بڑھنے سے کے ایس ای100انڈیکس93پوائنٹس کم ہو گیا اور سرمایہ کاری مالیت میں بھی12ارب37کروڑ37لاکھ روپے کم ہو گئی۔ کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت21.59فی صد کم رہا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت ہوا لیکن سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 10انڈیکس92.87پوائنٹس کی کمی سے40481.65پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس71.44پوائنٹس کی کمی سے18721.68پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 45.83پوائنٹس کی کمی سے28018.02پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر330کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 183میں کمی اور18میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں12ارب37کروڑ37لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر75کھرب 64ارب14کروڑ27لاکھ روپے ہوگیا۔جمعرات کو11کروڑ20لاکھ84ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوبدھ کے مقابلے میں3کروڑ8لاکھ 80ہزار شیئرز کم رہا۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے کولگیٹ پامولوکے حصص کی قیمت98.33روپے کے اضافے سے بڑھ کر2138.33روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص50روپے کے اضافے سے 7350روپے ہوگئی ۔