کشیدگی ملک کے مفاد میں نہیں ہے، ضیا عباس

February 21, 2020

کراچی(سٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ سیاسی حالات اور بڑھتی ہوئی کشیدگی ملک کے مفاد میں نہیں ہے، حکومت کو اس وقت اپوزیشن کے ساتھ ملک کے مفاد میں بات چیت کا عمل شروع کرنا چاہیے، ایل او سی پربھارت کی فائرنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال میں ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، مارچ میں ایک بار پھر دھرنے کے اشارے مل رہے ہیں۔