بینک ڈیفالٹ کیس، نواز شریف کے چچازاد بھائیوں کی ذاتی حیثیت میں طلبی

February 21, 2020

لاہور(اے پی پی )لاہور کی بینکنگ کورٹ نے بینک ڈیفالٹ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے چچازاد بھائیوں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔لاہور کی بینکنگ کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزنز کی زیرملکیت کمپنیوں کے ڈیفالٹر ہونے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ بینکنگ عدالت نے ایف ائی اے کی رپورٹ کی روشنی میں ملزموں میاں جاوید شفیع، طارق شفیع، زاہد شفیع اور میاں شاہد شفیع کو 27 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ بینکوں نے کشمیر شوگر مل اور اتفاق شوگر ملز سے قرضوں کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔