عمر شریف کی بیٹی کاغیرقانونی ٹرانسپلانٹ، ایف آئی اے نے ملزم ڈاکٹر فواد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

February 22, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ) وزارت داخلہ نے معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کی غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کے ملزم ڈاکٹر فواد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ۔ایف آئی اے نے عمر شریف کے صاحبزادے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کی سربراہی میں تین ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ۔