اسلام کے بنیادی عقائد کومانے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہوسکتا،علماء

February 23, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، قاری جمیل الرحمن، قاری محمداقبال، مولانا عبدالعزیز، مولانا عبدالشکوریوسف، مولانا ظہیراحمدقمرنے کہاکہ اسلام کے بنیادی عقائد ہیں جن کومانے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔ ان بنیادی عقائد میں ختم نبوت کا عقیدہ اساسی حیثیت رکھتا ہے، جس پر ہر مسلمان کا ایمان ہونا ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار علماء کرام نے مختلف مقامات پر تحفظ ختم نبوت اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ ختم نبوت دین کا بنیادی عقیدہ ہے اس عقیدہ پر اسلام کی پوری عمارت قائم ہے ، عقیدہ ختم نبوت انسانیت پر ایک احسانِ عظیم ہے۔ اس عقیدہ نے بتایا کہ بنی نوع اپنی بلوغ اور کمال کو پہنچ گئی ہے، اس میں خدا کے آخری پیغام کو قبول کرنے کی صلاحیت پیدا ہوئی ہے ۔