ٹیوٹا اساتذہ کو ایم فل،پی ایچ ڈی الاونس دینے کا اعلان

February 23, 2020

لاہور(خبر نگار) پنجاب ٹیکنیکل اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نےاساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الاونس دینے کا اعلان کردیا۔ ٹیوٹا نے ایم فل اور پی ایچ ڈی الاونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری کے بعد ایم فل اساتذہ 5 ہزار اور پی ایچ ڈی اساتذہ کو 10 ہزار روپے اضافی الاونس ملے گا۔محکمہ خزانہ اضافی الاونس کی منظوری کے بعد ملازمین کو ہر ماہ تنخواہ کے ساتھ الاونس دے گا۔الاونس کی منظوری کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ الاونس کیلئے درخواستیں جمع کراسکیں گے۔