انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جیری می ڈئیر کالاہورآرٹس کونسل کادورہ

February 23, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی )انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جیری می ڈئیرنے لاہورآرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان سے ملاقات کی، مختلف ثقافتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہیں ادبی وثقافتی سرگر میوں پر بریف کیا گیا ۔ جیری می ڈئیرنے کہا کہ الحمراء پاکستانی آرٹ کے ذریعے دنیا کے ساتھ مثالی وشاندار ادبی وثقافتی تعلقات مستحکم کر رہا ہے،پاکستان ایک پرامن ملک ہے، اس کا ثقافتی حسن دیدہ زیب ہے،انھوں نے الحمراء میں جاری ایل ایل ایف کے مختلف شیشن میں بھی شرکت کی،دانشوروں کی گفتگو سنی ۔