واسا میں حج کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب

February 23, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر ) واسا ہیڈ آفس میں حج قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی، تقریب میں وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود، مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیدزاہد عزیز،پی ٹی آئی ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر(ایف اے اینڈآر) نوید مظہر، ڈائریکٹر (پی اینڈ ای) واسا ابو بکر عمران نے شرکت کی ۔ پہلی کیٹگری میں سکیل نمبر 1 سے 5 تک کے ملازمین شامل تھے۔ اس کیٹگری سے4ملازمین عبدالحمید ٹیوب ویل آپریٹر، امجد سعید ایس پی او،محمد شاہد ٹیوب ویل آپریٹر،اقبال حسین پائپ فٹر کے نام نکلے۔ دوسری کیٹگری میں سکیل نمبر 6سے 10تک کے ملازمین شامل تھے۔اس میں وسیم اللہ ایچ ایم ڈی کا نام نکلا ہے۔تیسری کیٹگری میں سکیل نمبر 11سے 16تک کے ملازمین شامل تھے اس میں مشتاق حیدر جونیئر کلرک کا نام نکلا ہے۔ چوتھی کیٹگری میں سکیل نمبر 17 سے اوپرتک کے ملازمین شامل تھے جس میں احمد وحید ایس ڈی او کا نام نکلا ہے۔