میاں نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب

February 23, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی سابق خاتون ایم پی اے خولہ امجد اور ضلعی صدر شعبہ خواتین ڈاکٹر حمیدہ خانم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اندر سے انتشار کا شکار ہو چکی ہے جس کی مثال کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے جو صرف اپوزیشن پر ہی نہیں بلکہ غریب عوام کو بھی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں نواز شریف کے صحت یابی کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جلد صحت یاب ہوکر پاکستان آئیں گے۔