سرائیکی صوبے کے نام پر حکومت لولی پاپ دے رہی ہے، رؤف خان ساسولی

February 24, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر )جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والی حکومت اب صرف لولی پاپ دے رہی ہے،حزب اختلاف میں حکومت گرانے کی سکت نہیں،ایسے میں نئے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سرائیکی صوبہ کے نام پر ووٹ تو حاصل کئے مگر آج تک صوبے کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔