محکمہ کالج ایجوکیشن میں مسائل میں اضافہ ہوا ہے، سپلا

February 27, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کراچی ریجن کا اجلاس ریجنل صدر پروفیسر منور عباس کی زیرِ صدارت گورنمنٹ ڈگری بوائیز کالج گلستانِ جوہر میں منعقد ہوا۔ پروفیسرسید علی مرتضیٰ اور پروفیسر منور عباس نے کہا کہ ہم نے صوبے کی تعلیم میں بہتری اور کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ محکمہ کالج ایجوکیشن سے تعاون کیا ہے مگر کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ مبینہ طور پر سندھ کا لج اساتذہ کو تقسیم کرنے پر تلی ہوئی ہےانہوں نے کہا کہ محکمہ کالج ایجوکیشن میں مسائل میں اضافہ ہوا ہے، لگتا یوں ہے کہ سڑکوں پر آئے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔