کراچی، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

February 27, 2020

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرا رت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں مغرب سے ہوائیں 12کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس کے سبب ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔