ابھینندن کو چائے پیش کرنے والا کون تھا؟

February 27, 2020

حامد میر کی بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو چائے پیش کرنے والے سے گفتگو

27 فروری 2019 کو بالاکوٹ حملے کے بعد بھارت کے2طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ ابھینندن کو چائے پلانے کی پہلی سالگرہ بڑے جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔

ایک سال مکمل ہونے پر آج آپ کو اس شخص سے ملواتے ہیں جس نے ونگ کمانڈر ابھینندن کو چائے پیش کی تھی۔

پاک فضائیہ کے کُک انور علی نے ابھینندن کو چائے پیش کی، سینئر صحافی حامد میر نے جب انور علی سے بات کی تو اُن کا کہنا تھا کہ ابھینندن ہمارے مہمان تھے۔

ابھینندن کو جس کپ میں چائے پیش کی گئی وہ کپ تھامے انور علی کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ابھینندن کو چائے پیش کی تو انہیں پسند آئی اور تعریف بھی کی۔

بھارتی پائلٹ ابھینندن کی چائے کے بِل کی رسید اور اُن کا جملہ ’ٹی از فنٹاسٹک‘ تو پاکستان میں زبان زد عام ہے۔

اس واقعے کے بعد سے 27 فروری کو سرپرائز ڈے کے نام دے دیا گیا جسے بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور ساتھ ہی بھارت کو ٹرول بھی کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر اس وقت سر فہرست ٹرینڈز میں سرپرائز ڈے سے متعلق ہی تمام ٹرینڈز گردش کررہے ہیں۔



ٹوئٹر کا پہلا ٹرینڈ ’HappySurpriseDayIndia‘ یعنی ’بھارت کو سرپرائز ڈے مبارک‘ ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی بھارت کو ٹرول کرنے میں آگے آگے ہیں۔

مختلف میمز اور مزاحیہ پیغامات کےذریعے صارفین کی بڑی تعداد سرپرائز ڈے پر ردعمل دے رہی ہے۔

صارف ونگ گمانڈر ابھینندن کی پاکستان میں موجودگی کے وقت دیا گیا انٹرویو بھی شیئر کررہے ہیں۔

ساتھ ہی صارفین بھارت کے لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن صدیقی کو ہیرو قرار دے رہے ہیں۔