فرخ عثمان اعلیٰ کردار کے مالک تھے، ڈاکٹر عارف زبیر

March 10, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)رضویہ سوسائٹی میں پیش آنے والے واقع میںوفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس بزنس ایڈمنسٹریشن کے سینئر استاد فرخ عثمان،انکی اہلیہ اور بیٹے کے انتقال تعزیتی اجلاس ہوا جس سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیرنے مرحوم کی تعلیم کیلئے گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ شیخ الجامعہ نے کہا کہ وہ ایک بہترین استاد،منتظم اور اعلیٰ کردار کے مالک تھے ان کی اچانک موت سے جامعہ اردو میں ایک خلاء پیدا ہوا ہے جسے پر کرنا مشکل ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ فرخ عثمان کا شمار جامعہ کے بہترین اساتذہ میں ہوتا تھا اور ہم ان کی زخمی صاحبزادی کا مکمل علاج کروارہے ہیں جو کہ کافی تیزی سے صحت یاب ہورہی ہے۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹرساجد جہانگیر،مرحوم فرخ عثمان کے بھائی ریاض عثمان، ڈاکٹر افتخار احمد طاہری، پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،سید محمد ضیاء ،ڈاکٹر عزیز الرحمن،محمدسہیل ،ڈاکٹر کامران احسن،محمد صدیق،افضال احمد اور سید ریحان علی نے خطاب کیا۔