نثار کھوڑو کا شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کا دورہ، کام کا جائزہ لیا

March 11, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نثار احمد کھوڑو نے منگل کو کراچی کے علاقے کورنگی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا ءکی زیر تعمیر نئی عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور تعمیر کے کام کو تیز کرکے وقت پر مکمل کرنے کی حکام کو ہدایت کی۔ نثار کھوڑو نے کہا ہے کے لا یونیورسٹی کی عمارت میں کچھ کمرے تعمیر کرلئے گئے ہیں جہاں رواں ماہ ایل ایل ایم کے کلاسز شروع کردئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کے عمارت کے تعمیر شدہ ان کمروں میں رواں ماہ ایل ایل ایم کے ایک سو طلبہ پڑھائی کر سکیں گے۔لاء یونیورسٹی کی نئی عمارت 13 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ صوبائی مشیر نے کہا کے لاء یونیورسٹی کی نئی عمارت کی اسکیم 1145.178 ملین روپے کی ہے جبکے شہیدذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر کے لئے 570 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں اور رواں سال 47 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کی عمارت 4 منزلہ تعمیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کے عمارت میں اکیڈمک بلاکس ،ایڈمنسٹریشن بلاک، ایگزیکیوٹو انکلیو، آڈیٹوریم بھی تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ نثار کھوڑو نے کہا ہے کے عمارت مکمل تعمیر ہونے کے بعد 3 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات لا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔