کورونا وائرس کی 5 دن میں علامات ظاہر ہوجاتی ہیں

March 12, 2020

دنیا میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس سے مجموعی طور پر لوگوں کی بڑی تعداد اس کا شکار ہوئی ہے۔

دنیا تیزی سے پھیلتے وائرس کی لپیٹ میں ہے، سائنس دان، ماہرین صحت و محققین کی بڑی تعداد اس وائرس کے بارے میں جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ کس طرح کا برتاؤ کرتا ہے، کس عمر کے افراد کو نشانہ بناتا ہے، متاثرہ لوگوں کو علامات ظاہر کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے اور ممکنہ طور پر کتنی جلدی شدت اختیار کرسکتا ہے۔

حال ہی میں سامنے آنے والی امریکا کے بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے محقق جاہن ہوپکنز کی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وائرس کی جسم میں موجودگی پر 5 دن میں علامات ظاہر ہونے لگ جاتی ہیں۔

دنیا بھر میں محققین کی بڑی تعداد اس وائرس پر تحقیق کرر ہے ہیں اور اس کا شکار ہونے والی علامات کی تشخیص بھی کرر ہے ہیں۔

محققین کے مطابق COVID 19 کی علامات ظاہر ہونے والے افرادکو 14 دن کی مدت کے لیےالگ رکھا جاتا ہے تاکہ 14 دن کے اندر وہ وائرس سے چھٹکارا پاسکیں لیکن محققین کا کہنا ہے کہ 10،000 میں سے ایک فیصد مریض ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں اِس وائرس کی علامات دوباربھی پیدا ہوسکتی ہیں۔

محققین نے کہا ہے کہ اِس مشکل مرحلے میں بہتر حکمت عملی سے کام لینا ہوگا تب ہی ہم اِس خطرے کو کم کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس دُنیا کے 123 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے اور دنیا بھر میں کورونا سےہونے والی اموات 4 ہزار 635 ہوگئی ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔