• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے باعث چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں مزید 18 افراد ہلاک ہو گئے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دروان سب سے زیادہ 118 کیسز جنوبی کوریا میں رپورٹ ہوئے جب کہ امریکا میں 28، چین میں 18، آسٹریلیا میں 11 اور کینیڈا میں 8 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

چین میں کورونا وائرس کے باعث 11، جنوبی کوریا میں 6 اور جاپان میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 ہزار 634 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 369 تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا کے تمام ممالک سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

برطانیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آئی ایم ایف کو 15کروڑ پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت برطانیہ کا کہنا ہے کہ 15کروڑ پاؤنڈ کورونا وائرس سے متاثر ممالک کی مدد کے لیے ہیں جبکہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس اور دیگر دو فلاحی اداروں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین