ملتان سلطانز کے اہم پلیئرز نہیں ہیں، فائدہ اٹھائیں گے، عاقب جاوید

March 15, 2020

پاکستان سپر لیگ فائیو کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کے دو تین اہم پلیئرز نہیں ہیں جس کا فائدہ اٹھائیں گے۔

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب نے اپنے ایک بیان میں پاکستان سپر لیگ فائیو کے سلسلے میں آج ہونے والے انتیسویں میچ لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف اہم میچ میں مقابلہ اچھا ہوگا، ملتان سلطانز کے دو اہم کھلاڑی جانے سے ان کو نقصان ہوا ہے جس کا ہم فائدہ اٹھائیں گے۔

کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور قلندرز کے تمام کھلاڑی دستیاب ہیں لیکن ملتان سلطانز ٹاپ کی ٹیم ہے، ہارنے کے بعد تنقید کرنا لوگوں کا حق ہے مجھے یہ برا نہیں لگتا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹسمین نے بیٹنگ جبکہ بالرز نے باولنگ کی پلاننگ خود کرنی ہوتی ہے، اچھا ماحول، اچھی میٹنگز، میچ ڈے کا رن ڈاون بنانا کوچ کا کام ہوتا ہے، آج تک نہیں دیکھا کوچ گراؤنڈ میں جا کر چھکے مار رہا ہو۔

عاقب جاوید نے پاکستان سپر لیگ فائیو سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ لاہور قلندرز بہت بڑا برانڈ بن چکا ہے، ٹیم کی ہار پر بچے روتے ہیں۔

انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شائقین پر پابندی سے متعلق کہا کہ آج کے میچ میں تماشائیوں کو مس کریں گے، کرس لین کی ایک اچھی اننگ ابھی ڈیو ہے۔