اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات تاحکم ثانی ملتوی

March 16, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن نے فوری طور پر صوبائی اسکائوٹ ہیڈکوارٹرز کے محمد صدیق میمن اسکائوٹ آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریبات تاحکم ثانی ملتوی کردی ہیں جبکہ تمام ضلعی اسکائوٹس ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اسکائوٹس سے برائے راست رابطہ کرنے کی بجائے بذریعہ فون رابطہ کریں۔کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے بھر میں اسکولز بند ہونے سے اسکائوٹس کی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہے ۔