کورونا وائرس: سندھ حکومت کی جانب سےٹوئٹر پر معلومات کی فراہمی

March 16, 2020

حکومت سندھ نے کورونا وائرس ویب سائٹ پر کورونا وائرس متاثرین سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی ویب سائٹ پر کووڈ19 کے نام ویب پیج تخلیق کیا گیا ہے، جس پر صوبے میں کورونا وائرس مشتبہ مریضوں اور اُن میں سے پوزیٹو اور نیگیٹو آنے ٹیسٹس سے متعلق اعداد و شمار ظاہر کیے گئے ہیں۔

عوام سندھ میں کورونا وائرس سے مثاثرین کے بارے میں مکمل اعداد و شمار ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔