ٹوئٹر نے کورونا سے متعلق ایموجی تیار کرلی

March 16, 2020

کورونا کے خطرے سے آگاہی کے لیے ٹوئٹر نے ’ہاتھ دھونے‘ کے حوالے سے نئی ایموجی متارف کروادی ہے تاکہ ہاتھ دھونے کی عادت برقرار رہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا گیا ہے۔

اس وائرس نے نہ صرف ہزاروں افراد کی زندگیاں نگل لیں بلکہ لاکھوں افراد کو متاثر بھی کیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا کے دیگر ممالک لاک ڈاؤن کا شکار ہیں وہیں یہ وبا لوگوں کے لیے ذہنی اذیت بنتی جارہی ہے اور لوگوں کے لیے اس کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں جاننا بھی ضروری ہوگیا ہے۔


اس کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہیں اور احتیاطی تدابیر بھی بتائی جارہی ہیں، جس میں سوشل میڈیا پیش پیش ہے۔

تاہم اب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے لوگوں کو ہر دم کم از کم ہاتھ دھونے سے متعلق آگاہ رکھنے کے لیے ایک ایموجی تیار کی ہے۔

ٹوئٹر کی یہ ایموجی میں ہاتھ دھونے سے متعلق ہے جو#HandWashing, #HandWashChallenge, #SafeHands یا #WashYourHands لکھ کر خود بخود آجائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متعلق لوگوں کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ کم از کم 20 منٹ تک اپنے ہاتھ دھو کر وائرس کو اپنے ہاتھوں سے ختم کیا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ایموجی کو ٹوئٹر برطانیہ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے تاہم اسے ہر ملک میں ٹوئٹر صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔

ایموجی تیار ہونے کے بعد اب لوگ اسے دوسروں کو بار بار ہاتھ دھونے اور تجویز کردہ طریقے کے مطابق ہاتھ دھونے پر حوصلہ افزائی کرنے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔