وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھتا خوروں کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ نکالے جائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھتہ خوری کے حوالے کل اہم اجلاس کیا تھا، وفاق سے بیرون ملک بھتہ خور مافیا کے لیے بات ہوئی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی بھتہ خوری کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، ابھی بھی بھتہ خوروں کے خلاف کامیابی حاصل کریں گے۔