• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،کورونا کا مشتبہ مریض پولیس کی آمد پر فرار

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں ایک گھر میں آئے ہوئے مہمان میں کورونا وائرس کا شک ہونے پر مالک مکان اور اہل محلہ نے پولیس کو بلالیا، مشتبہ مریض پولیس کی آمد سے قبل فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن شاکر حسین کے مطابق اہل محلہ اور گھر کے مالکان کی جانب سے کورونا وائرس کے شک میں کوئی صداقت نہیں، محمد علی ایک روز قبل گوادر سے کراچی آیا تھا اور وہ لاڑکانہ کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق محمد علی آج لاڑکانہ روانہ ہوجائے گا جبکہ پولیس نے اس ڈاکٹر سے بھی رابطہ کیا ہےجس سے محمد علی نے ملاقات کی تھی۔

ڈاکٹر نے بھی محمد علی میں کورونا وائرس نہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

تازہ ترین