• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریا گھوشال کا چکنی چمیلی جیسے گانے دوبارہ ریکارڈ نہ کروانے کا اعلان

تصویر، بھارتی میڈیا
تصویر، بھارتی میڈیا

بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے چکنی چمیلی جیسے گانے دوبارہ ریکارڈ نہ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق41 سالہ شیریا گھوشال نے کہا کہ وہ وقت کے ساتھ اپنے گانوں کے الفاظ اور اُن کے عمر سامعین پر اثرات کے معاملے میں حساس اور محتاط ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مقبول گانے چکنـی چمیلی پر شرمندہ نہیں ہیں، لیکن اب وہ اسی نوعیت کے گانے دوبارہ ریکارڈ نہیں کریں گی۔

بھارتی گلوکارہ نے مزید کہا کہ اس مشہور گانے کے بعد مجھے کئی ایسے گانوں کی پیشکش ہوئی، جن میں خواتین کو محض ایک شے کے طور پر پیش کیا گیا، مگر میں نے انکار کردیا۔

سوشل میڈیا تنقید کے جواب میں شریا گھوشال نے موقف اختیار کیا کہ وہ اس گانے سے لاتعلقی نہیں ہوسکتیں کیونکہ یہ میرے کیرئیر کا حصہ ہےلیکن اب وہ گانوں کے انتخاب میں ذمے داری کا مظاہرہ کروں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید