کوروناوائرس، فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ملتوی

March 18, 2020

کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

فرنچ ٹینس فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران نے دنیا بھر کی آبادیوں کو متاثر کیا ہے۔

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب طے شدہ تاریخوں میں ٹورنامنٹ کرانا ممکن نہیں تھا، اسی لیے اس ٹورنامنٹ کو ستمبر تک ملتوی کیاگیا ہے۔