راجن پور: ٹرالر کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار باپ، 2 بیٹے جاں بحق

March 18, 2020

پنجاب کے ضلع راجن پور میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے حادثے کے ذمے دار ٹریلر ڈرائیو کو گرفتار کر لیا ہے۔

حادثہ راجن پور انڈس ہائی وے پر پیش آیا جس میں نادرا آفس کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 بچوں سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیں۔

یہ بھی پڑھیئے: چونیاں میں ٹرالر سے کچل کر 2 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں ایک شخص اور اسے کے 2 بیٹےشامل ہیں، بچوں کی عمر 3 اور 5 سال کے درمیان ہیں، پولیس نے ٹریلر ڈرائیو کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔