• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں پیش آنے والے حادثے نے 2 افراد کی جان لے لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چونیاں میں ملتان روڈ جمبر کے قریب ٹرالر کی زد میں آ کر یہ 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، ٹرالر نے موٹر سائیکل کچل دی، 2 خواتین جاں بحق

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت ہمایوں بٹ اور آفاق عمر کے نام سے ہوگئی ہے، پولیس ٹرالر ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے۔

تازہ ترین