دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد نے 2 لاکھ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔
کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 47 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک دنیا بھر میں 8 ہزار 250 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے مزید 147 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد وہاں مرنے والوں کی تعداد 1 ہزار 135 ہوگئی ہے۔
ایران میں کورونا کے مزید 1 ہزار 192 کیسز بھی سامنے آگئے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔